فرید احمد خان نے فنکامائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ کے نئے سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

فنکا پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایک نمایاں ترین کارپوریٹ رہنما فنڈ منیجر اور سرمایہ دار بینکر فرید احمد خان کو بینک کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا۔ یہ اعلان پاکستان بورڈ کے چیئرمین وریجنل ڈائریکٹر فنکا ایمپکٹ فنانس (ایف آئی ایف) میساریجن زرلاشت واردیک کی طرف سے کیا گیا۔
وسیع پیمانے پر ملکی اور بین الاقوامی شہرت کے ساتھ جناب فرید احمد خان فنانشل سروسز کا تجربہ رکھتے ہیں جو اپنے ساتھ فنڈ میجنمنٹ‘ انویسٹمنٹ بینکنگ‘ انویسٹمنٹ ریسرچ اینڈ سیلز‘ بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ پروجیکٹ فنانس میں 25سال کا گلوبل تجربہ بھی لائے ہیں۔ حال ہی میں جناب فرید صاحب ایچ بی ایل میں ایسیٹ مینجمنٹ‘ حبیب بینک لمیٹد میں فنڈ مینجمنٹ کے شعبہ کے سی ای او رہے ہیں۔ آپ میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ ایچ بی ایل سے پہلے فرید صاحب نے اے بی ایل اے ایم سی کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں اور ایم سی بی ایسیٹ مینجمنٹ کے فائونڈنگ سی ای او رہے ہیں۔ اس سے پہلے آپ نے ایم سی بی میں انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ کے سربراہ کے طور پر کام کیا۔ زرواردیک نے اس موقع پر کہا کہ فنکا مائیکرو فنانس بینک نے 6سال سے زائد عرصہ تک پاکستان کے عوام کو ذمہ دارانہ فنانشل پراڈکٹس اور سروسز متعارف کرانے کا اعزاز ہے جناب فرید احمد خان کی تقرری کے ساتھ جو اس کردار میں تجربہ کی دولت لائے‘ مجھے یقین ہے کہ ٹیم ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے اور مالی شمولیت کو بڑھانے کے فنکا کے مشن کو پورا کریں گے۔‘‘ ملکی سطح پر مختلف نوع کے کام کے تجربہ کے علاوہ فرید صاحب نے پاکستان سے باہر نامور آرگنائزیشنز میں شامل کریڈٹ سوسی‘ مورگن سٹینلے اور سنگاپور‘ کوالالمپور‘ لندن اور استنبول میں CLSAایمرجنگ مارکیٹس میں متعدد عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ مزید برآں آپ نے فنکا مائیکروفنانس بینک کے بورڈ اور اس کی مختلف کمیٹیوں میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ آپ نے نادرا اتھارٹی‘ سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے بورڈ میں بھی خدمات سرانجام دیں اور کارپوریٹ لیڈرز ایڈوائزری بورڈ آف آئی بی اے‘ کراچی کے رکن بھی ہیں۔ فرید صاحب نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے (فنانس) کیا اور 1998ء میں اپنی سی ایف اے کے اہل قرار پائے۔ اس موقع پر فرید احمد خان صاحب نے کہا: ’’ میں نے طویل عرصہ تک فنکا پاکستان میں بورڈ میں اپنی پوزیشن سے ملک میں بینک سے محروم آبادی کی خدمت میں اس کے جذبے اور جوش کی تعریف کی ہے۔ میں اس ٹیم کا حضہ بننے پر بہت پرجوش ہوں جس نے پچھلے10سالوں میں جدت اور پہنچ میں زبردست ترقی دیکھی ہے میں اپنے لئے اعلیٰ معیارات طے کر رہا ہوں تاکہ اس کو ترقی دے سکوں اور نا صرف ادارے کی بلکہ اس ملک کی خدمت کر سکوں۔ جناب فرید صاحب 16ستمبر سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر بینک میں شمولیت اختیار کریں گے اور بطور سی ای اور ان کی تعیناتی ریگولیٹری منظوریوں کے تحت یکم نومبر2019ء سے ہوگی۔ فنکا مائیکرو فنانس بینک 2019ء میں اپنی ترقی اور جدت کی متاثر کن رفتار کو جاری رکھے گا کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بینک 2016ء سے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کر رہا ہے‘ جس کے نتیجے میں اس کے صارفین کو بہتر سروسز میسر ہوگی۔ اس کے حالیہ ڈیجیٹل فیلڈ آٹومیشن (ڈی ایف اے) کے نفاذ سے فنکا نے قرض کی درخواست اور منظوری کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز بنا کر اپنے قرض فراہم کرنے کے کاروبار میں تبدیلی لائی ہے‘ کریڈٹ افسران کو ٹیبلٹس استعمال کرتے ہوئے صارفین کو قرض کے لئے درخواست فارم کی تمام مطلوبہ ضروریات کو مکمل کرنے اور حتمی منظوری کو الیکٹرانک طریقہ کار سے محفوظ بناتے ہوئے خدمت کرنے کی اجازت دی ہے۔ رئیل ٹائم اکائونٹ کھولنے اور قرض کی درخواست کی کارروائی کے ساتھ ڈیٹا کو الیکٹرانک طریقہ کار سے بنیادی بینکنگ سسٹم میں منتقل کرنے سے فنکا کے صارف کے وقت کی بچت اور آن بورڈ مفت کاغذی کارروائی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ آگے سم سم اردو کے ساتھ‘ فنکا کے لئے سم سم پلیٹ فارم کی توسیع اور پختگی کی اجازت دیتا ہے جس سے فنکا کے بنیادی صارفین ان کے قرضوں کی ڈیجٹل طور پر تقسیم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ڈی ایف اے کے ساتھ بینک اب قرض کی درخواست کو ڈیجیٹل طریقہ کار سے قرض کو متحرک کرنے سے حتمی تقسیم کی کارروائی کے قابل ہے۔ PACRA اور JCR-VISنے فنکا مائیکر و فنانس بینک لمیٹڈ کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ A اور شارٹ ٹرم کریڈٹ ریٹنگ A1کی بالترتیب اپریل 2019ء اور مئی 2019ء میں ایک مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ تصدیق کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *