دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی عالمی رہنما ﺅں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ نیویارک میں عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماﺅں کی ملاقات جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حال کے بارے میں ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔دونوں صدور سے ملاقات میں عمران خان نے خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی.