عالمی مستقبل انتہائی غیرمستحکم، کوئی نہیں جانتا معیشت کب سنبھلے گی، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کا گراف مسلسل نیچے آنا تسلی بخش امر ہے، این سی او سی کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کئے جائیں اور صوبوں کی کو آرڈینیشن سے انتظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے‘عالمی مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکا رہے اور کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ معیشت سنبھلنے میں کتنا وقت لگے گا‘ ہمیں مل کر مزدوروں کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ کو عمران خان کی زیرصدارت کوویڈ 19 کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے 30 شہروں میں 227 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

کورونا کے مریضوں کے لئے مخصوص سہولتوں سے آراستہ بیڈز کی تعداد میں اب تک پندرہ سو کا اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں اس تعداد کو اڑھائی ہزار تک پہنچا دیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *