سندھ کے ضلع خیبر پور میں سالانہ 7 لاکھ ٹن کھجور پیدا کی جاتی ہے، ضلع میں پیدا ہونے والی 60 فیصد کھجور مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے جبکہ پیداوار کا صرف40 فیصد حصہ برآمد کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیاء ، چین، امریکا، برطانیہ، جرمنی کینیڈا سمیت دیگر یورپی ممالک کو تازہ کھجوریں برآمد کرتا ہے جبکہ بھارت اور بنگہ دیش چھوہاروں کے بڑے درآمد کنندگان میں شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت اپنی درآمدات کے 80 فیصد کے مساوی چھوہاروں کی درآمدات خیبر پور سے کرتا ہے جبکہ بنگلہ دیش 10 فیصد درآمدات کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقہ میں پیدا ہونے والی کھجور کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کیلئے تحقیق و تربیت، پیکنگ، سٹوریج اور مارکیٹنگ کی سہولیات میں اضافہ کیساتھ ساتھ کھجور کی بیماریوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے،کھجور کی برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے