سی پیک؛ پاکستان مشرق اور مغرب میں پل کا کردار ادا کریگا، چینی سفیر

چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ سی پیک روٹ کے ذریعے چین اپنی تجارت مغرب کے ساتھ منسلک کر سکے گا اور تجارتی رابطے جوڑنے کے لیے پاکستان مشرق اور مغرب کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں گوادر پورٹ کی تعمیر اور توانائی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ۔ سیمنٹ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں پاکستان کے نجی شعبے کے لیے اہم موقع ہے کہ وہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط استوار کرے، چین مکمل راہنمائی اور تعاون کر ے گا۔
کشمیر کے حوالے سے چین کے حالیہ کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین صورتحال کو پیچیدہ کرنے والے کسی بھی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ چین کے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معائدے کے دوسرے مرحلے میں تین سو تیرہ اشیا پر ٹیرف کی چھوٹ دی گئی ہے۔ پاکستانی ایکسپورٹرز ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *