سنگاکارا کی زیرقیادت ایم سی سی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کرکٹ کے قانون سازادارے میری لیبون کرکٹ کلب کے صدر کمار سنگاکارا کی قیادت میں ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ ایم سی سی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کاحصہ ہے۔ ٹیم لاہور میں چار میچز کھیلے گی۔آج چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان اور سنگاکارا کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی اور ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کرے گی۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اور قدم۔ ایم سی سی کی ٹیم چھیالیس سال بعد لاہورپہنچ گئی۔ ایم سی سی کے صدر کمارسنگاکارا کی زیرقیادت ٹیم میں مختلف ممالک کے کرکٹرزشامل ہیں۔ سنگاکارا آج چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کرے گی۔جمعہ کو ایم سی سی اور لاہور قلندر کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ شام پانچ بجے کھیلاجائے گا۔ جس کے لیے تماشائیوں کاداخلہ مفت ہوگا۔ ایم سی سی ٹیم بقیہ تین میچز ایچی سن کالج گراؤنڈ میں کھیلے گی۔ اتوار کو پاکستان شاہینز اور مہمان ٹیم کے درمیان ایک روزہ میچ شیڈول ہے۔ شاہینز ٹیم میں پاکستان کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ سترہ اپریل کو مہمان ٹیم نادرنز اور اٹھارہ اپریل کو ملتان سلطانز سے میچزکھیلے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *