وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ستمبر سے بجلی 9 سینٹ کلو واٹ فراہم کی جائے گی۔
عبد الرزاق داؤد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وزارت تجارت، فنانس اور توانائی کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے جس میں جولائی اور اگست میں5 زیرو ریٹڈ سیکٹرکو 7 اعشاریہ پانچ سینٹ کلو واٹ بجلی فراہمی پر اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا صورتحال میں وزارت تجارت نے توانائی کے اچھے ریٹ حاصل کئے ہیں، برآمدکندگان اب برآمدات بڑھانے پر توجہ دیں۔مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ میں وزارت فنانس اور توانائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔