ریحان شیخ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے سی ای او مقرر

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی انتظامیہ نے سینئر بینکر ریحان شیخ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا۔

اس حوالے سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ریجنل چیف ایگزیکٹو آفیسر افریقا و مشرق وسطی سنیل کوشل نے کہا ہے کہ ریحان شیخ کی قیادت اور تجربہ پاکستان میں ہمارے کلائنٹس کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنائے گا۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو ریحان شیخ نے کہا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے لیے پاکستان ہمیشہ ایک اہم مارکیٹ رہا ہے،  ہم اس مارکیٹ میں دستیاب مواقع کی بناء پر کاروبار کو بڑھانے کے لیے منفرد پوزیشن میں ہیں، میرے لیے ذاتی طور پر یہ ایک زبردست موقع ہے کہ میں اپنے ملک واپس آکر ٹیم کے ہمراہ اس مضبوط  فرنچائز کو ترقی دیتے ہوئے معزز کلائنٹس اور پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لیے کام کروں۔

واضح رہے کہ ریحان شیخ دبئی، متحدہ عرب امارات میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اسلامی بینکنگ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے اور وہ بینکاری کا 35 سالہ طویل تجربہ رکھتےہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *