حکومت کے تعمیراتی شعبے کے پیکیج کو خوب پذیرائی ملی، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ حکومت کے تعمیراتی شعبے کے پیکیج کو خوب پذیرائی ملی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے پیکیج کے تحت تاحال 40 تعمیراتی منصوبے رجسٹر ہوئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق 4812 پروجیکٹس کی ڈرافٹ رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں۔اس بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کے تعمیراتی شعبے کے اقدامات پر بلڈرز اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق تعمیراتی شعبہ ملکی معیشت کو خاطر خواہ ترقی دے گا، حکومت نے تعمیراتی شعبے کو فکسڈ ٹیکس اسکیم کے حصول میں اقدامات کیے ہیں۔ریونیو بورڈ کے مطابق ہاؤسنگ یونٹس اور پلاٹس خریداروں سے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پروجیکٹس کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام قائم کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *