کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ حکومت کے الیکٹرک معاملے پر بے اختیار ہے۔
چیمبر آف کامرس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر توانائی عمر ایوب کے الیکٹرک سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سنگین مسئلہ حل کرائیں اور اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے کراچی کا دورہ کریں۔
کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ وزیراعظم تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص تاجر وصنعتکار برادری کا اجلاس بلائیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کراسکے تو سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔