حالیہ ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رپورٹ

دارہ شماریات نے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے نئی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سرخ مرچ 19روپے، ٹماٹر11روپے فی کلو مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے ڈھائی روپے فی درجن مہنگے ہوئے، جبکہ مرغی کا گوشت ساڑھے 4 روپے، دال ماش ایک روپے مہنگی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے مہنگا ہوا، جبکہ پیٹرول، ڈیزل، چینی، چاول، پیاز اور گوشت بھی مہنگا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *