جعلی اکاﺅنٹس کیس،نیب کا آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ

قومی احتساب بیورو(نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست تیار کرلی ہے،پراسیکیوٹر جنرل کی حتمی منظوری کے بعد چند روز میں درخواست دائر کی جائے گی کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری کو عدالتی فیصلے نظرانداز کرکے ضمانت دی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *