مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدسے جاپانی سفیر نے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ تجارتی فروغ کے لیے جاپانی سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستانی مصنوعات کی جاپان کو برآمدات بڑھانے پر بات ہوئی۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جاپانی سفیر سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے فروغ پر بات ہوئی، جاپان کو پاکستانی آم اور چاول کی برآمدات بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
مشیر تجارت نے کہا کہ فشریز سیکٹر کی اپ گریڈیشن پر بات ہوئی، آم ،چاول اور فشریز کے لیے جاپانی منڈیوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔
عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ جاپان کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ دینا چاہتے ہیں۔