تھائی لینڈ: تھیم پارک میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے منفرد اقدام

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

کچھ ایسا ہی تھائی لینڈ میں ہوا جہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مختلف تفریحی مقامات کھل گئے ہیں اور ایسے میں ایک تھیم پارک کی انتظامیہ نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے انوکھا اقدام کیا اور جھولوں پر ٹیڈی بیئرز بٹھا دیئے۔یوں جھولوں پر کھلونا ٹیڈی بیئرز کو ساتھ مزے لیتا دیکھ کر سیاح خوش ہوئے اور انتظامیہ کے اس اقدام کو بیحد سراہا۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *