چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہاہےکہ ترک صدر رجب طیب اردگان کادورہ پاکستان دونوں ملکوں کےمابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات کومزیدمستحکم کرے گا، ترک صدر کےدورہ سےپاکستان اورترکی کےدرمیان تجارتی تعاون کوفروغ ملے گااورباہمی سرمایہ کاری میں گرانقدر اضافہ ہوگا،پوری قوم ترکی کے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لیے دید و دل فرشِ راہ کیے ہوئے ہے۔
اسلام آباد میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےسردارتنویرالیاس نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدررجب طیب اردگان کے مابین ملاقات میں خطےمیں امن وسلامتی اور ترقی کے علاوہ اور باہمی تعلقات اور عالمی امور بھی زیربحث آئیں گے۔انہوں نےکہا کہ پنجاب حکومت ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،امیدکی جاتی ہے کہ وہ صوبہ پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کےمواقع سےبھرپور فائدہ اٹھائیں گے، جس سے دونوں ملکوں کی عوام کےدرمیان موجود برادرانہ تعلقات مزیدمستحکم ہونگے۔انہوں نےکہاکہ ترک صدر کےدورہ سےپاکستان اورترکی کےدرمیان تجارتی تعاون کوفروغ ملے گااورباہمی سرمایہ کاری میں گرانقدر اضافہ ہوگا۔سردار تنویرالیاس نےکہاکہ ترک صدر کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،باہمی تجارت اور سرمایہ کاری سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے اور ان کے باہمی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔