بن کباب خریدنے جانے والا شخص لکھ پتی بن کر واپس آگیا

گھر سے بن کباب (ہاٹ ڈاگ) خریدنے کے لیے جانے والا شخص ایک لاکھ ڈالر لے کر گھر واپس آیا۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا گیرارڈ فوری نے ورجینیا کے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ گھر سے ہاٹ ڈاگ خریدنے کے لیے نکلا تھا۔ کھانے پینے کی اشیا کے بڑے اسٹور پر ہاٹ ڈاگ خریدنے بعد اس نے جون میں ہونے وال کیش ڈرا کا ٹکٹ خریدنے کا خیال آیا۔

جیرارڈ فوری نے صرف ایک  دن پہلے جس لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اس کے نتائج میں اپنا نمبر چیک کیا تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیوں کہ اس کا ایک لاکھ کا انعام نکل آیا تھا۔ فوری کا کہنا ہے کہ وہ بہ آسانی پُرجوش ہونے والا انسان نہیں لیکن اس غیر متوقع خوش خبری کے بعد وہ پھولے نہیں سما رہا تھا اور اس کا جوش و خروش آسمان سے باتیں کررہا تھا۔ فوری نے تاحال انعامی رقم کو خرچ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *