وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا، بلکہ ریلیف دیاہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اپوزیشن بجٹ کیوں مسترد کررہی ہے، جبکہ ملک میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ روایت بن چکی ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ تاریخ میں اتنی تیزی سے ملک میں تیل کی قیمت نیچے نہیں گئی ہے، اپوزیشن کو صرف سرمائے کی فکر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عادت اوراپنے مفادات سے مجبور ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کیسز پاکستان سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔