ایل ای ڈی ٹیکنالوجی والا جدید فیس ماسک متعارف

حال ہی میں فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ماسک تیار کیا ہے۔

فیشن ڈیزائنر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خاص کپڑے، ہوڈی اور دیگر کاسٹیومز بناتی ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے ماسک بنانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ایل ای ڈی کی مدد سے دو تہوں والا ایک خاص ماسک تیار کیا ہے جسے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔اس ایل ای ڈی فیس ماسک کی قیمت 95 ڈالر ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق پیغام لکھ سکتے ہیں جو ایل ای ڈی کی وجہ سے ماسک پر جگمگاتا ہے۔اس ماسک کو ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد آب اس پر اپنی مرضی کا پیغام یا کوئی بھی خاکہ بنا سکتے ہیں جب کہ ماسک کا فیبرک ایسا ہے جس کو لگانے کے بعد آپ با آسانی سانس بھی لے سکتے ہیں۔

ماسک پر صارفین سماجی دوری سے متعلق پیغامات بھی لکھے جا سکتے ہیں جیسے، 6 فٹ دور رہیں وغیرہ، کیونکہ ماسک پہن کر ابلاغ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *