ایف پی سی سی آئی کا موجودہ مالیاتی پالیسی پرگہری تشویش کا اظہار

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے موجودہ مالیاتی پالیسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجارت ، صنعت اور معیشت کے فروغ کے لئے مارک اپ ریٹ میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بزرگ تاجر رہنما اور چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک کی رہائش گاہ پر معروف صنعت کاروں اور تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی نے بزنس کمیونٹی پر زیادہ بوجھ ڈالنے کی بجائے بزنس فرینڈلی پالیسی لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔دارو خان نے مزید کہا کہ تجارتی بینکوں میں عوامی رقوم مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لئے استعمال کی جارہی ہیں ۔افتخار علی ملک نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *